ڈپٹی اسپیکر کو لوٹے مارے اور بال بھی کھینچے ۔۔ پنجاب اسمبلی کی صورتحال کشیدہ، حکومتی اراکین نے ایوان میں ہر طرف لوٹے اچھال دیے
پنجاب اسمبلی میں اس وقت کشیدہ صورتحال دیکھنے میں آئی جہاں حکومتی ارکان کی جانب سے اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی ایوان کے اندر لوٹے اچھال دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق آج وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس باقاعدہ شروع ہونے سے پہلے ہی مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا اور حکومتی اراکین نے ایوان کے اندر لوٹے اچھالے ، ساتھ ہی پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے بال بھی کھینچے۔
خواتین رکنِ اسمبلی نے بھی اپنے ہاتھوں میں لوٹے اٹھا کر احتجاج جاری رکھا۔
حکومتی اراکین نے اسمبلی میں منحرف اراکین کے اسمبلی میں داخل ہونے پر لوٹے لوٹے کے نعرے لگائے جب کہ ایوان میں لوٹے اچھالنے کے ساتھ اسپیکر کی ڈائس پر بھی لوٹا رکھ دیا ہے۔
حکومتی اراکین کی جانب سے لوٹے اچھالنے اور نعرے لگائے جانے کے بعد اپوزیشن اراکین کی جانب سے بھی نعرے بازی شروع ہوگئی اور ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔
واضح رہے کہ آج پنجاب اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہونا ہے جس کیلیے اجلاس شروع ہونا تھا لیکن ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت آج ساڑھے 11 بجے شروع ہونا تھا تاہم اب وہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔