in

چوٹ لگنے سے ایک دو روزے چھٹ گئے ہیں ۔۔ جانیے یہ مشہور بھارتی اداکار کون سے ہیں جو مصروف ہونے کے باوجود بھی روزے رکھنا نہیں بھولتے؟

چوٹ لگنے سے ایک دو روزے چھٹ گئے ہیں ۔۔ جانیے یہ مشہور بھارتی اداکار کون سے ہیں جو مصروف ہونے کے باوجود بھی روزے رکھنا نہیں بھولتے؟

ہم ہمیشہ ٹی وی اسکرین پر اپنے من پسند اداکاروں کو مختلف کردار نبھاتے دیکھتے ہیں تو خوش ہوتے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ کیسا لباس پہننا پسند کرتے ہیں، زندگی کیسے گزارتے ہیں۔ تو ہم آج کو بتانے جا رہے ہیں کہ یہ مختلف اداکار روزہ رکھتے بھی ہیں یا نہیں اور رمضان المبارک کے با برکت مہینے کیلئے کیسے جذبات رکھتے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

شاہ رخ خان :

شاہ رخ خان ہندوستانی انڈسٹری کی ریڑھ کی ہڈی مانے جاتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ بالکل رمضان کے روزے رکھتے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ میں اس سال بھی روزے رکھ رہا ہوں، ہاں لیکن کچھ روزے رہ گئے ہیں۔

حنا خان :

حنا خان مشہور انڈین ڈرامہ یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔ یہ ایک مسلمان اداکارہ ہیں، جو ہمیشہ رمضان کے روزے رکھتی اور نماز پڑھتی ہیں۔ انہوں نے پچھلے سال اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں تھیں جس میں رمضان کے نیکیوں والے ماہ میں دعا مانگی تھی کہ پوری دنیا سے کورونا وائرس ختم ہو جائے۔

اس کے علاوہ انکی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ہم واضح دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کورونا وائرس کے باعث اب گھر میں ہی نماز ادا کر رہی ہیں۔

ثناء خان:

ثناء خان ایک وہ مشہور اداکارہ ہیں جنہوں نے مذہب اسلام کی خاطر بھارتی فلم انڈسٹری کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ دیا اور ایک مسلمان مولانا سے شادی کر لی۔ اب انکی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ تر وقت دین اسلام کی خدمت میں سرف کریں۔

ہما قریشی:

بھارتی فلمی دنیا کی ایک بہترین اداکارہ ہم قریشی رمضان المبارک کے روزے رکھتی ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے نزدیک رمضان ایک ایسا مہینہ ہے جس میں ہمیں اپنے آپ کو بہتر بنانے کا موقع ملتا ہے ۔

اس کے علاوہ ان کا 2014 میں ایک ٹویٹ بھی سامنے آیا تھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ روزے کا مطلب یہ نہیں کہ کھانے پینے پر کنٹرول کیا جائے بلکہ اپنے خیالات اور خواہشات پر بھی کنٹرول کرنا چاہیے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایک دن میرا لکھا ہوا قرآن پاک مدینہ پہنچ گیا ۔۔ زندگی بھر ہاتھ سے قران مجید لکھنے والے اس شخص کے ساتھ کیا ہوا جو انہیں صدر پاکستان نے بلا لیا؟

علی محمد خان کی ایوان میں تقریر!!!!! معروف اداکارہ فین ہوگئیں، تعریف کر ڈالی