سابق وزیر اعظم نے استعفے میں کیا لکھا تھا؟ تصویر وائرل
سابق وزیر اعظم عمران خان کے استعفے کی دھوم جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھی وہیں اب ان کے استعفے سے معتلق ایک اور خبر وائرل ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے جو استعفیٰ قومی اسمبلی میں جمع کرایا گیا اس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سینٹرل سیکریٹیریٹ کے نام سے موجود اس خط میں عمران خان اسپیکر قومی اسمبلی سے مخاطب ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ معزز اسپیکر، میں عمران خان ولد اکرام اللہ نیازی خان، این اے 95 میانوالی سے قومی اسمبلی کا ممبر۔
میں پاکستان کی قومی اسمبلی سے بطور رکن استعفیٰ دیتا ہوں، التماس ہے کہ میرا استعفیٰ قبول کیا جائے۔
صرف یہی ہیں آخر میں سابق وزیر اعظم کی جانب سے پاکستان زندہ باد بھی لکھا گیا تھا جو کہ عین ممکن ہے نعرے کے طور پر لکھا ہو۔