in

سب سے پہلے کس حکمران نے فون کیا ؟

سب سے پہلے کس حکمران نے فون کیا ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلیفون کیا اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک دی۔ٹیلیفونک گفتگو میں صدر اردوان کا کہنا تھاکہ آپ کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خبر پر بے حد مسرور ہوں، یقین ہے آپ کی قیادت میں پاک ترکی برادرانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔وزیراعظم شہبازشریف نے

ٹیلی فون کرنے اور مبارکباد پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی بااعتماد بھائی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید قربت لانا چاہتے ہیں۔

شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد کسی بھی غیرملکی سربراہ مملکت کی جانب سے پہلا رابطہ ہے اور انہیں مبارکباد دی گئی ہے۔شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکبادی دی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجزاور لوگوں کی فلاح وبہبود پرتوجہ مرکوزکرسکیں۔خیال رہے کہ شہباز شریف ملک کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں

اور سب سے پہلے ترک صدر نے انہیں فون کرکے مبارکباد دی ہے۔ جبکہ میاں شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے پر چین کا ردعمل سامنے آگیا ہے ۔شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں اور انہوں سی پیک منصوبوں پر تیزی لانے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا تھاکہ چین سے دوستی لازوال ہے اور قیامت تک قائم رہے گی۔اب چین نے بھی ان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر ردعمل دیا ہے۔ پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے

کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاسی حالات چاہے کیسے بھی بدلیں، چین کی پاکستان کے حوالے سے غیرمتزلزل دوستانہ پالیسی پر قائم رہے گی۔ترجمان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال میں تبدیلیاں چین پاکستان تعلقات کی مجموعی صورتحال پر اثر انداز نہیں ہوں گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میں ہر صبح اٹھ کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امام مسجد اقصیٰ نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں بڑا بیان دے دیا

نعت پڑھتے ہوئے انتقال ہو گیا ۔۔ دیکھیے یہ نیک نعت خواں کون ہے جسے ایسی ایمان والی موت نصیب ہوئی؟