in

علامہ اقبال کی 2 قبریں کیوں ہیں؟ ان کی زندگی سے متعلق چند حیران کن سچ

علامہ اقبال کی 2 قبریں کیوں ہیں؟ ان کی زندگی سے متعلق چند حیران کن سچ

شاعر مشرق علامہ اقبال کو ان کی شاعری کی بدولت جانتی تو پوری دنیا ہے لیکن ان کی شخصیت کے ایسے کئی پہلو ہیں جن سے لوگ آج تک ناواقف ہیں۔ آج ہم آپ کو پاکستان کا خواب دیکھنے والے عظیم شخص کے بارے میں چند حیران کن سچ بتاتے ہیں۔

علامہ اقبال کی دو قبریں

علامہ اقبال کا مقبرہ پاکستان کے شہر لاہور میں موجود ہے لیکن ان کی ایک اور قبر بھی ہے جو ترکی میں ہے۔ دراصل علامہ اقبال ترکی کے مولانا رومی کو اپنا روحانی استاد مانتے تھے جس کی وجہ سے ان کے انتقال کے بعد ترک حکومت نے لاہور سے علامہ اقبال کی قبر کی مٹی منگوا کر مولانہ رومی کے مقبرے کے پاس ڈال دی اور علامہ اقبال کی علامتی قبر بنوا دی۔

جرمنی میں علامہ اقبال کی گلی

علامہ اقبال جرمن زبان سیکھنے کے لئے جرمنی کے مشہور علاقے ہیڈلبرگ میں 6 ماہ تک مقیم رہے جس کے بعد وہاں کی ایک سڑک ان کے نام سے منسوب کرکے اس کا نام “اقبال افر” رکھ دیا گیا تھا۔

نافرمان بیٹا

علامہ اقبال نے 3 شادیاں کیں جس میں ان کی پہلی بیوی سے دو بچے آفتاب اقبال اور معراج بی بی پیدا ہوئے۔ آفتاب اقبال کی حرکتوں سے علامہ اقبال کافی تنگ تھے جس کی وجہ سے انھوں نے اپنی تمام جائیداد دوسری بیگم کے نام کردی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ آفتاب اقبال نے نام بدل کر اپنے والد کے خلاف ایک کتاب لکھ کر ان پر کافی جھوٹے الزام عائد کیے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

علامہ اقبال نے 3 شادیاں کیوں کی تھی ۔۔ پاکستان کا خواب دیکھنے والی اس عظیم ہستی کی زندگی کیسی گزری؟

بیٹے کے لیے گھر بنانا تھا مگر مسجد بنا دی ۔۔ لاڈلے بیٹے کے قتل کے بعد کراچی کے والد نے اس کے گھر کی جگہ مسجد بنا دی