علامہ اقبال نے 3 شادیاں کیوں کی تھی ۔۔ پاکستان کا خواب دیکھنے والی اس عظیم ہستی کی زندگی کیسی گزری؟
علامہ اقبال یہ وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے پاکستان کا خواب دیکھا، پاکستان بنانے میں پیش پیش رہے۔ یہی نہیں بلکہ اپنی شاعری اور وکالت کو لیکر معاشرے میں جتنے مقبول تھے اتنا انکی شادی شدہ زندگی کامیاب نہیں رہی اور کافی اتار چڑھاؤ آئے۔
نجی ٹی وی پر اقبالیات کے ماہر ڈاکٹر ایوب صابر کے نشر کیے گئے انٹرویو کے مطابق علامہ اقبال نے پہلی شادی 18 سال کی عمر میں کریم بی بی سے ہوئی جو ان سے عمر میں کچھ بڑی تھیں اور ان کا تعلق گجرات سے تھا۔ یہی نہیں
بلکہ علامہ صاحب کی پہلی بیوی ایک مالدار اور بڑے گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں لیکن اس لیے آپس میں ان کے کچھ مزاج نہیں ملے۔ اور کہا یہ جاتا ہے کہ اقبال سے انکی طلاق نہیں ہوئی اور کریم بی بی اپنے والدین کے گھر ہی رہتی تھیں ۔
مزید یہ کہ اس کے بعد اقبال نے دوسری شادی سردار بیگم سے کی تو اسی وقت ایک وکیل نے انہیں مختلف قسم کے خطوط بھیج کر ان کے دل میں شکوک و شہبات پیدا کرنے کی کوشش کی البتہ پھر وہ شادی اچھے سے نہیں چل سکی، یوں اقبال نے تیسری شادی بھی کر لی مگر جب ان کی تیسری شادی ہو گئی تو انکی دوسری اہلیہ نے ان سے خط کے زریعے یہ کہا کہ میں عمر بھر شادی نہیں کروں گی اور قیات کے دن آپ کو ضرور پوچھوں گی۔
اس کے علاوہ یاد رہے کہ بعد میں وہ تمام غلط فہمیاں دور ہو گئی تھیں ۔ یوں علامہ اقبال کی 3 شادیاں ہوئیں۔ مفکر پاکستان ڈاکٹر محمد علامہ اقبال وہ ہستی تھے جنہوں نے اپنی شاعری سے برصغیر کے لوگوں کو آزادی کیلئے بیدار کیا۔ ان کا یوم ولادت 9 نومبر کوملک بھر میں منایا جاتا ہے۔ علامہ اقبال پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں شیخ نور محمد کے گھر پیدا ہوئے۔