in

اور ایک اسکینڈل ! قرض لے کر بنائی گئی موٹر وے پر صرف سود کی مَد میں کتنے ارب روپے ادا کیے گئے؟ تہلکہ خیز انکشاف

اور ایک اسکینڈل ! قرض لے کر بنائی گئی موٹر وے پر صرف سود کی مَد میں کتنے ارب روپے ادا کیے گئے؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ قرض لے کر بنائی گئی موٹروے کی صرف سود کی رقم 2 ارب ڈالر ادا کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری ایک بار پھر اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ جس معاملے کو اٹھاتے ہیں اس کے نیچے کرپشن کے پہاڑ کھڑے ہوتے ہیں۔

حال ہی میں ان کی جانب سے اپنے ایک بیان میں موٹرویز کی تعمیر کی مد میں کرپشن کیے جانے کے حوالے سے سنگین الزام عائد کیا گیا۔ عمران خان موٹر وے کے نہیں ،اس میں ہونے والی کرپشن کے خلاف تھے، شریف فیملی نے سڑکوں کو بڑا کاروبار بنایا، لاہور اسلام آباد موٹر وے 60ارب روپے کی لاگت سے بنائی گئی، یہ رقم باہر سے قرضوں کی شکل میں آرہی تھی، موٹروے کی صرف سود کی رقم 2 ارب ڈالر دی گئی، جب موٹروے بن رہی تھی نواز شریف فیملی اس وقت لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس خرید رہی تھی۔

یہ پیسہ کہاں سے آرہا تھا ،شریف اور زرداری فیملی نے پیسہ پاکستان سے لیا اور اسے باہر منتقل کیا، لندن اور فرانس میں اربوں روپے ابھی بھی چھپائے ہوئے ہیں، کابینہ ارکان کرپشن میں پڑ جائیں تو قومیں تباہ ہوتی ہیں ۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سرکاری ملازمین کو بڑا جھٹکا؟ حکومت نے پنشن ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

ایک ساتھ 3چھٹیاں۔تعلیمی ادارے بند۔ حکومت نے اعلان کر دیا۔۔ نوٹیفکیشن بھی جاری