عدم اعتماد پر پارٹی سے اختلاف: ق لیگ میں پھوٹ پڑ گئی
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر طارق بشیر چیمہ نے پارٹی سے مبینہ اختلافات کے بعد کابینہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد سیاسی روابط اور ہلچل میں میں تیزی آگئی ہے
اور تازہ ترین صورتحال میں ق لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ
نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پارٹی سے اختلافات کے بعد وفاقی کابینہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر ہاؤسنگ اور ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ کی کوشش تھی کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ق لیگ حکومت کی حمایت نہ کرے
تاہم ق لیگ نے ان کی نہ مانی اور اسی معاملے اختلافات کے نتیجے میں انہوں ںے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ واضح رہے
کہ طارق بشیر چیمہ کے استعفیٰ کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی استعفیٰدیدیا ہے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پرویزالہیٰ کی وزیراعظم سے ملاقات
میں تمام معاملات طے پاگئے ہیں اور وزیراعظم نے چوہدری پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔