in

الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا جھٹکا دیدیا

الیکشن کمیشن کا نوٹس، وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر اعتراض لگا دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جلسہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کو اسلام آباد

ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس پر رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراض لگا دیاہے ، اعتراض میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم کا بیان حلفی درخواست کے ساتھ منسلک نہیں ہے ،

وزیراعظم نے بائیو میٹرک کے بغیر درخواست دائر کی ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے اسلام آباد ہائیکور ٹ میں درخواست دائر کی گئی۔وزیر اعظم اور وفاقی وزیر کی جانب سے درخواست آج ہی سماعت کےلیے مقرر

کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ قانون سازی کے ذریعے پبلک آفس ہولڈر الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی،

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم سمیت ہم سب کو نوٹسز جاری کیے، وزیراعظم عمران خان اور میری دستخط سے پٹیشن دائر کی ہے، الیکشن کمیشن کے پاس قانون کی تشریح کا اختیار نہیں تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حامد میر نے وزیراعظم عمران خان کا چیلنج قبول کرلیا

سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر آپ ایک عظیم انسان اور۔۔۔ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے عمران خاں کے بارے میں سچی باتیں کہہ ڈالیں ،سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا