بے روزگار نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری!!! آئل کمپنیوں میں ہزاروں ملازمتوں کی آسامیاں
کویت سٹی : (ویب ڈیسک) کویت پیٹرولیم کارپوریشن اور اس کے ذیلی اداروں کے پاس سال 2022/23کے مالی سال میں کویتی شہریوں کیلئے ملازمتوں کی آسامیاں خالی ہیں۔ اس حوالے سے کویتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے
مطابق کے این پی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اگلے ماہ اپریل سے اس آسامیوں پُر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ اس وقت کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے تقریباً708 آسامیاں ہیں اس کے بعد کویت کی مختلف 7 آئل کمپنیز کے پاس1094ملازمتیں دستیاب ہیں۔
کویتی ذرائع کے مطابق کے پی سی کویتائزیشن ( کویتی شہریوں کی ملازمتوں) کیلئے شہریوں کی قابلیت اور کمپنیوں کی ضرورت کے مطابق طریقہ کار لاگو کرنے کے لیے عمل پیرا ہے۔
ذرائع کے مطابق تیل کے شعبے میں ملازمتوں کی آسامیوں کا تخمینہ مستقبل کے منصوبوں اور افرادی قوت کی روشنی میں خصوصی گروپوں کی ضروریات کے مطابق لگایا جاتا ہے۔ ذرائع وضاحت دی ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران تیل کے شعبے میں تعینات کیے گئے
کویتی ملازمین کی تعداد 4600 تک پہنچ گئی ہے اور اس میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔ کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی حکمت عملی کا مقصد ہے
کہ صرف تیل کے شعبے میں سالانہ کم از کم 1ہزار کویتی شہریوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں۔