سعودی عرب پر حملہ۔۔ آگ لگ گئی، کتنا نقصان ہوا، پوری دنیا کیلئے بڑی خبر
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی دارالحکومت ریاض کی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ کیا گیا
جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت توانائی کے ترجمان کی جانب سے
ریاض کی آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی تصدیق کی گئی ہے اورترجمان نے بتایا
کہ ریفائنری پر ڈرون حملہ 10 مارچ جمعرات کے روز کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق وزارت کے ترجمان نےبتایا کہ جمعرات کی صبح 4 بجے ڈرون حملہ کیا گیا
جس کے نتیجے میں معمولی آتشزدگی ہوئی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان کا کہنا تھا
کہ ڈرون حملے سے لگنے والی آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا جب کہ اس سے ایندھن کی فراہمی بھی متاثر نہیں ہوئی
۔سعودی وزارت توانائی کے ترجمان نے ڈرون حملے کی شدید مذمت کی اور فوری طور پر اس کا الزام کسی پر عائد نہیں کیا۔