in

وزیراعظم نے جلسے میں آرمی چیف جنرل باجوہ کو کیا پیغام دیا؟ حامد میر نے بتا دیا

وزیراعظم نے جلسے میں آرمی چیف جنرل باجوہ کو کیا پیغام دیا؟ حامد میر نے بتا دیا

وزیراعظم نے جلسے میں آرمی چیف جنرل باجوہ کو کیا پیغام دیا؟ حامد میر نے بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر اینکر پرسن و صحافی حامد میر نے وزیراعظم عمران خان کے لوئر دیر کے جلسے میں کی گئی تقریر پر اپنے تجزیہ میں کہا ہے کہ تقریر سے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ وزیراعظم فوج کا نام اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال یا پھر کوئی اور پیغام دے رہے ہیں ۔

سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایک کانفرنس حکومتی وزراء اور دوسری اپوزیشن کی جانب سے کی گئی ، جس میں انہوں نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ ہم فوج کیساتھ کھڑے ہیں

جبکہ دوسرا ان کے مخالف ہو سکتا ہے ، انکا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے مابین کوئی بات ہوئی ہو اور وہی بات عمران خان نے عوامی جلسے میں کر دی ، یہ وزیراعظم کے منصب کیخلاف ہے اس تقریر سے ایسا لگتا ہے

کہ وزیراعظم فوج کا نام سیاسی مقاصد کیلئے استعمال یا پھر کوئی پیغام دے رہے ہیں ۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو الیکشن کمیشن نے جلسہ کرنے سے روکا لیکن انہوں نے احکامات کی خلاف ورزی کی اور آئینی حلف کے تقاضوں کو دھجیاں اڑارہے ہیں فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں گردو غبار اتنی بڑھے کسی کو کچھ نظر ہی نہ آئی اور وہ اپنے سیاسی مقاصد حاصل کر لیں ،

میرے خیال میں آرمی چیف یا پھر کسی غیر سیاسی ادارے کیساتھ ہونے والی گفتگو کو جلسے میں اسطرح بیان نہیں کرنا چاہیے ۔ خیا ل رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے فضل الرحمن کو ڈیزل نہ کہنا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

”ایک ایسا پھل جسے لوگ منہ تک نہیں لگاتے مگر وہی پھل جسم میں خون لیٹر کے حساب سے بناتا ہے“

اولاد نے گھراور جائیداد بیچ کر ہر ایک نے اپنا اپنا حصہ لے لیا لیکن ماں کسی کے حصے نہ آئی جب 80سالہ بو ڑھی ما ں