حکومت نے 22،23اور 24 مارچ کو چھٹی کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ اس وقت اسلام آباد کا ماحول خاصا گرم ہے اپوزیشن اور حکومت پنجہ آزمائی میں مصروف ہیں۔ جبکہ 3 مارچ کا دن بھی قریب آ رہا ہے۔
ایسے میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے او آئی سی کی وزیر خارجہ کانفرنس کے سلسلے میں 22 ، 23 اور 24 مارچ کو چھٹی کا اعلان کر دیا ہے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 22 ، 23 اور 24 مارچ کو مقامی تعطیل ہو گی ، او آئی سی کے وزیر خارجہ کارنفرنس ہونے جارہی ہے جس میں بہت بڑی تعداد میں اسلامی ملکوں کے وزراءخارجہ پاکستان آ رہے ہیں ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ غیرملکی طاقتیں ملک میں عدم استحکام چاہتی ہیں،ہمیں کسی مارچ سےکوئی مسئلہ نہیں۔اپوزیشن کے لانگ مارچ سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہا تھا
یہ 23 مارچ کولانگ مارچ نہیں کریں گے، عدم اعتماد کیلئے 172 افراد اپوزیشن نے لے کرآنے ہیں،اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں ناکامی ہو گی، اگرآپ ہاریں گے تو کہیں گے تھرڈ امپائر نے ہرایا ہے شکرہے آپ خود کہہ رہے ہیں کہ امپائر نیوٹرل ہے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ندیم افضل چن کی صورت میں تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرانے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظور وٹو کو بھی پارٹی میں واپسی کی دعوت دے دی۔
نجی ٹی وی سماء نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پی پی پی قیادت نے منظور وٹو خاندان سے رابطہ کرکے انہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔اس دعوت پر منظور وٹو نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا اور کہا کہ وہ ساتھیوں سے مشورے کے بعد حتمی جواب دیں گے۔