in

عروج کے بعد زوال کی عبرتناک داستان :

عروج کے بعد زوال کی عبرتناک داستان :

کراچی (ویب ڈیسک) لیبیا کے سابق سربراہ کرنل معمر قذافی کا بیٹا سعدی قذافی ترکی پہنچ گیا ہے۔ عرب میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے اتوار کی شام بتایا تھا

کہ عدالتی حکام کی جانب سے رہا کئے جانے کے بعد سعدی ترکی روانہ ہو گیا۔ اپریل 2018ء میں لیبیا کی ایک عدالت نے قذافی کے

بیٹے کو بری کر دیا تھا۔ سعدی قذافی پر لیبیائی فٹبال فیڈریشن کی ٹیم کے ایک کھلاڑی اور کوچ کو زندگی سے محروم کرنے کا الزام تھا۔

مارچ 2014ء میں نائیجر نے سعدی کو لیبیا کے حوالے کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ دارالحکومت طرابلس میں الھضبہ پرزن میں قید تھے۔

بعض رپورٹس کے مطابق سعدی کی رہائی لیبیا کی حکومت کے سربراہ کے مطالبے پر عمل میں آئی۔ مئی 2020ء میں سعدی قذافی کی والدہ صفیہ فرکاش نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے

زیر انتظام انسانی حقوق کے ہائی کمیشن میں اپنے بیٹے کی جبری حراست کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی۔ یہ پٹیشن الھضبہ قید خانے کے عہدیدار کے خلاف داخل کی گئی تھی جہاں سعدی کو رکھا گیا تھا۔

مذکورہ عہدیدار نے عدالت کی جانب سے بری کئے جانے کے احکامات کے باوجود سعدی کو رہا کرنے سے انکار کر دیا تھا

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہرڑ ایک ایسی جڑی بوٹی جس کے فوائد بےشمار، جانیں اس کے 5 نسخے جو آپ کی ان بیماریوں کے لیے نہایت مفید

ایک غریب نوجوان کی عزم وہمت اور حوصلے کی شاندار اور سچی داستان