in

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں معاملات طے۔۔۔ مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کرنے کا فیصلہ ہو گیا

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں معاملات طے۔۔۔ مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کرنے کا فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک آن لائن) آج کل پاکستان میں سیاسی گہما گہمی اپنے عروج پر ہےجمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل ا لرحمن نے حکومت کے

خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا الارم بجا رکھا ہے جب کہ ملین مارچ کا الارم بجا رکھا ہے جبکہ اُن کے خلاف نیب میں کیسز بھی زیر التوا ہیں۔

اس پر بات کرتے ہوئے معروف صحافی وسینئر کالم نگار ایثار رانا کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن جانتے ہیں کہ وہ کچھ نہیں کر سکتے۔

تحریک اُنہوں نے کیا چلانی ہے اُن کے پاس ہے ہی کچھ نہیں مولانا فضل الرحمن کو تحریک سے قبل ہی گرفتار کر لیا جائے گا کالم نگار ایثار رانا کا کہنا تھا کہ نیب میں مولانا فضل الرحمن کے خلاف 2 سے 3 کیسز چل رہے ہیں ہو سکتا ہے گرفتاریوں کی جواگلی قسط آ رہی ہیں

اُس میں مولانا صاحب کا بھی نمبر لگ جائے اور وہ تحریک شروع کرنے کے قابل ہی نہ رہیں لیکن فی الحال اُنہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کو مارچ میں گرفتار کیا جا سکتا ہے اور اس طرح اُن کا ملین مارچ اپنی موت آپ مر جائے گا اگر اُن کو گرفتار نہ کیا

گیا تو مولانا فضل الرحمن 2 طرح سے تحریک چلا سکتے ہیں ایک تو یہ کہ وہ تحریک میں مدرسوں کے بچوں کو استعمال کر سکتے ہیں تو یہ بہت خطرناک بات اور صورتحال ہو گی۔

مولانا غریب عوام کے لئے نہیں بلکہ اپنی طاقت کے لئے تحریک چلا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور حکومت میں معاملات طے پائے جا چکے ہیں پیپلز پارٹی مولانا کا ساتھ نہیں دے گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’’یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے ‘‘ کینسر میں مبتلا شدید بیمار بالی وڈ بھائی سنجے دت کے بارے میں مداحوں کیلئے بہت بڑی خبر

کیا وزیراعظم عمران خان 5سال مکمل کر پائینگے ؟ معروف ماہر علم نجوم سامعہ خان کی تہلکہ خیز پیش گوئی