تحریک انصاف کو دھچکا!!! 8 اراکین اسمبلی (ن)لیگ کو پیارے ہوگئے، حکمران جماعت ہل کر رہ گئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک عدم اعتماد سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، کتنے ارکان قومی اسمبلی پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں؟
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز نے تہلکہ خیز خبر بریک کر دیتحریک انصاف سے بغاوت کرنے والے فیصل آباد ڈویژن کے 8 اراکین قومی اسمبلی کون ہیں؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ارکان اسمبلی کا تعلق فیصل آباد ڈویژن سے ہے جو کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر الیکشن لڑینگے،
ارکان قومی اسمبلی کے تمام معاملات طے پاچکے ہیں۔بغاوت کرنے والوں میں نصراللہ گھمن، عاصم نذیر، نواب شیر وسان، راجا ریاض، ریاض فتیانہ، خرم شہزاد، غلام بی بی بھروانہ اور غلام محمد لالی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار اراکین اسمبلی پہلے بھی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرچکے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر اتفاق کیا ہے، پی پی پی رہنماؤں کا موقف ہے کہ اسپیکر کے خلاف تحریک کے نتائج سے صورتحال بھی واضح ہوجائے گی۔
ادھر ذرائع کے کا دعویٰ ہے کہ پیپلزپارٹی پارلیمانی سال مکمل اور ن لیگ فوری الیکشن چاہتی ہے جو کہ ڈیڈ لاک کی بنیادی وجہ ہےگذشتہ ہفتے جہانگیر ترین کی شہباز شریف، پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے خفیہ ملاقاتوں کی خبریں منظر عام پر آئیں تھیں۔
جہانگیر ترین گروپ نے فوری طور پر اپوزیشن کو کسی قسم کی یاد دہانی کرانے سے معذرت کرلی تھی جبکہ جہانگیر ترین گروپ نے فی الحال “دیکھو اور انتظار کرو” کی پالیسی پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔