قوم تیار رہے ، عمران خان آج خطاب میں بہت بڑ اعلان کرنے والے ہیں ، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم آج شام 6 بجےقوم سےخطاب کریں گے جس میں وہ بہت بڑا اعلان کرنےوالے ہیں ۔ماضی کو یاد کریں ، پی ٹی آئی جب قومی اسمبلی میں آئی تو یہ کہتے تھے کہ یہ لٹل پارٹی ہے آج وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے ، جب ہم آزاد کشمیرمیں گئے تو بھی لٹل تھے ۔
مگر آج آزاد کشمیر میں ہماری حکومت ہے ، ہم سندھ میں آئے تو لٹل تھے مگر آج دوسری بڑی پارٹی ہیں ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قوم تیار رہے ،
وزیر اعظم عمران خان آج شام بہت بڑا اعلان کرنے جا رہے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کا مارچ سندھ میں کراچی کی جانب رواں دواں ہے ، آج مارچ کے آغاز سے قبل شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ وزیر اعظم کو قوم کے درد کا احساس ہے ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم عوامی حقوق پرڈاکےکیخلاف نکلےہیں، صوبائی مشینری پیپلزپارٹی کی مہم چلارہی ہے،یہ اپنی ناکامی وفاق پرتھوپناچاہتےہیں،ہم نے پنجاب میں پیپلزپارٹی کےقافلےکونہ روکنےکا فیصلہ کیا ہے ،
ہم آج لاڑکانہ جائیں گے،کوئی رکاوٹ ہوئی توتوڑدیں گے،یہ 15سال سےسندھ میں بیٹھےہیں،آپ نےکیاکیا؟، جن کےپاؤں میں جوتیاں نہیں تھیں،آج لینڈ کروزر کےمالک بن گئے لیکن کوئی کچی آبادی پکی نہ ہوئی ، کسی غریب کو روزگار نہ ملا ۔ وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا
کہ پیپلزپارٹی نے اپنے مارچ میں ہر کارکن کو 30 ہزار روپے کا پیکج دیا، لانگ مارچ کیلئے 3،3 لاکھ روپےٹاؤن کمیٹی سےلیےگئے مگر یاد رکھیں کہ 2023 میں سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔
ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ ہماری مارچ کو لٹل مارچ کہتے ہیں ،