پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،فی لٹرقیمت کہاں تک جاپہنچی؟
راجدھانی دہلی میں آج پٹرول کی قیمتوں میں بیس پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیزل آج پچیس پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے تقریبا بائیس دنوں کے بعد آج پیٹرول کی قیمتوں میں
اضافہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی مسلسل چوتھے دن اضافہ کیا گیا ہے۔ راجدھانی دہلی میں آج پٹرول کی قیمتوں میں بیس پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیزل آج پچیس پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی ممبئی میں پٹرول اکیس پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔انڈین آئل کارپوریشن ، آئی او سی ایل کے مطابق اس اضافے کے بعد اب دہلی میں پٹرول ایک سو ایک روپئے انتالیس پیسے فی لیٹر اور ڈیزل نواسی روپیے سنتاون پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں ممبئی میں پٹرول کی قیمت ایک سوسات روپئے سینتالیس پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل
کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں