in

میں نے آپ کے گھر کا کھایا ہے، اس لیے نمک حلالی کروں گا۔۔ عمر شریف نے بیماری سے پہلے کیا کہا تھا

میں نے آپ کے گھر کا کھایا ہے، اس لیے نمک حلالی کروں گا۔۔ عمر شریف نے بیماری سے پہلے کیا کہا تھا

مشہور پاکستانی اداکار عمر شریف دل کی بیماری اور لاحق کینسر کے باعث کئی دنوں سے بیمار ہیں،

ان کی اس بیماری کی وجہ سے مداح کافی تشویش میں ہیں۔ ان کی نئی تصاویر اور ویڈیوز نے مداحوں کو افسردہ کر دیا تھا۔عمر شریف ایک ایسا نام ہے۔

جس نے روتے ہوئے کو اس کا غم بھولنے پر مجبور کر دیا تھا۔ وہا گرچہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں لیکن پھر بھی اپنے ماضی کو اور اپنی اصل پہچان ہو نہیں بھولے ہیں۔بیماری سے پہلے ان کی اس یادگار میں تقریب میں بھی عمر نے کچھ ایسی باتیں کہی ہیں

جو یقینا ان کی فراخ دلی اور صاف دل ہونے کی نشانی ہے۔ یہ تقریب امریکی شہر میں نیلوفر عباسی کے گھر میں منعقد ہوئی تھی، جس میں عمر شریف کے ساتھی اداکاروں نے بھی شرکت کی تھی۔عمر نے اس تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس محفل میں مجھے اس بات کا احساس ہوا،

کہ رب نے عزت اور رزق جس جگہ لکھا ہے وہ وہاں پہنچائے گا اور آپ کو ملے گا۔ یہ دونوں چیزیں میں نے آج یہاں دیکھی ہیں۔ میں نے ہمیشہ کسی دوسرے سے ملنے سے پہلے اپنے آپ کو زیرو کیا ہے۔ کیونکہ زیرو کوئی نمبر نہیں ہوتا۔عمر نے زیرو کا نمبر بھی اسی لیے استعمال کیا کیونکہ وہ خود کو یہی سمجھتے ہیں کہ انسان کچھ نہیں ہے کسی دوسرے سے ملتے وقت آپ ایسا محسوس کراؤ کہ آپ اور سامنے والا ایک جیسا ہے۔ عمر چونکہ مہشور شخصیت ہیں ۔

لیکن پھر بھی وہ دوسروں سے ملتے وقت یہ محسوس کراتے ہیں کہ تم میں اور مجھ میں کوئی فرق نہیں ہے۔عمر کا کہنا تھا کہ جو لوگ آپ کے ہاتھوں کو دبائیں، کمر کو سہلائیں، آپ کے ماتھے کو چومیں،

ایسے لوگوں کو پہچان لیں، کیونکہ یہ قابل قدر لوگ ہوتے ہیں۔عمر شریف نے نیلوفر کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ کے نام پر اکیڈمی بننی چاہیے۔ لوگوں کو آپ سے سیکھنا چاہیے۔ جبکہ عمر شریف نے نیلوفر کے گھر والوں کے بارے میں دعا دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ اس گھر کو عزت دار گھرانہ رکھے،

اس گھر کے بچوں کو عزت، شعور اور سمجھ دے۔ جبکہ عمر شریف نے نیلوفر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ باجی جب کبھی آپ پاکستان آئیں، تو مجھے ضرور یاد کرنا۔ ایک دعوت آپ کا یک یہ چھوٹا بھائی بھی کرے گا۔ چونکہ میں نے آپ کا کھایا ہے تو میں آپ کی نمک حلالی کروں گا۔ یہ میری فطرت میں ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویکسین لگوائیں 16 ہزار 215 روپے انعام پائیں، بڑا اعلان کر دیا گیا

بھائی یہ جائے نماز تو رہنے دو میں اس پر نماز پڑھتا ہوں۔۔۔۔