جلد پر نکلنے والے چھوٹے اور موٹے بال ۔۔ یہ بال جلد پر کیوں نکلتے ہیں؟ جانیے ان بالوں کو ختم کرنے کے لیے مشہور ڈاکٹر کی رائے
خواتین کے جسم پر مختلف حصوں میں چھوٹے اور موٹے بال نکل آتے ہیں۔ وہ خواتین جن کے چہرے پر اضافی بال آتے ہیں ان کی ٹھوڑی پر زیادہ تر موٹے اور چھوٹے بال نکل آتے ہیں جو ہر تھوڑے دن بعد بڑھتے رہتے ہیں۔ چاہے تھریڈنگ کروائیں یا ویکسنگ چہرے پر دوبارہ سے یہ
خواتین کے جسم پر مختلف حصوں میں چھوٹے اور موٹے بال نکل آتے ہیں۔ وہ خواتین جن کے چہرے پر اضافی بال آتے ہیں ان کی ٹھوڑی پر زیادہ تر موٹے اور چھوٹے بال نکل آتے ہیں جو ہر تھوڑے دن بعد بڑھتے رہتے ہیں۔ چاہے تھریڈنگ کروائیں یا ویکسنگ چہرے پر دوبارہ سے یہ بال نکل آتے ہیں۔
جن خواتین کے بال موٹے ہوتے ہیں ان کے ساتھ یہ مسئلہ سب سے زیادہ عام ہے۔ دراصل ان بالوں کو ان گرون ہیئرز کہتے ہیں۔ جو مردوں کو بھی نکل آتے ہیں۔ یہ بال انتہائی تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ کیونکہ یہ وہ بال ہیں جو باہر بڑھنے کے بجائے جلد کے اندر ہی پھنس جاتے ہیں۔ یہ بال اکثر شیونگ، تھریڈنگ یا ویکسنگ
کی وجہ سے زیادہ موٹے ہو جاتے ہیں۔ جن لوگوں کے بال موٹے یا گھنگریالے ہوتے ہیں ان میں انگرون بالوں کے بڑھنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے لیکن ضروری یہ ہے کہ آپ اسے خود سے نکالنے کی کوشش نہ کریں۔
علامات جب بال جلد کے اندر بڑھتے ہیں تو اس سے جلن بھی ہوتی ہے، جلد پر چھوٹے سرخ نشان بھی بنتے ہیں، دانے بھی ہو جاتے ہیں اور کھجانے کی صورت میں خون بھی نکل آتا ہے۔ کچھ دن بعد یہ انفیکشن کی صورت ٓبھی اختیار کرلیتے ہیں اور اس سے ایک دو نہیں بلکہ ایک بال کی نسبت 2 گناہ زیادہ بال اگتے ہیں۔
ڈاکٹر کہتی ہیں کہ:” ان بالوں کو ہٹانے کے لیے سب سے زیادہ مناسب حل صرف اور صرف لیزر ٹریٹمنٹ ہے۔ اگر آپ کو صرف ٹھوڑی پر بال ہیں تو 10 ہزار میں کسی بھی اچھے کلینک سے یہ لیزر ٹریٹمنٹ کروالیں۔ کیونکہ یہ آپ کی خوبصورتی کو ماند کر دیتے ہیں۔ بغل میں اگر یہ نکل آئیں تو ویکسنگ کا سہارا لیں۔ یہ بال نوچنے سے زیادہ بڑھتے ہیں اس لیے ٹوئزر کا استعمال ترک کر دیں۔ ” گھریلو طریقے کا بتاتے ہوئے ڈاکٹر کہتی ہیں کہ:” ”روزانہ رات کو سونے سے قبل چہرے پر پھٹکری کے پانی سے مساج کرکے سوئیں یا پھر صرف اس متاثرہ جگہ پر جہاں یہ چھوٹے اور موٹے بال ہیں۔ ان بالوں کو ہٹانے کے لیے گھر میں پھٹکری کا پیسٹ بھی بنا کر لگا سکتے ہیں جس کے لیے آپ کو پھٹکری کا پاؤڈر، ایک چمچ وائٹ گلو، 3 چمچ شہد، 4 چمچ لیموں کا رس مکس کرکے اچھی طرح گاڑھا پیسٹ تیار کریں اور متاثرہ جگہ پر لگا کر خُشک ہونے سے قبل اس کو ویکس کی طرح اتاریں۔ اس سے بالوں کی جڑیں کمزور ہو کر خود بخود اضافی بالوں کی نشوونما کم ہو جائے گی۔