انا للہ وانا الیہ راجعون! شاہد آفریدی اور انکی فیملی گہرے صدمے سے دوچار
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کی سالی انتقال کر گئیں۔تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کی پی ایس ایل 7 کے
ابتدائی میچز میں شرکت ان کی صحت اور نجی مصروفیات پر
منحصر ہے کیونکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی میڈیا ٹیم کے مطابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ ان کی سالی بھی انتقال کر گئی ہیں۔ شاہد آفریدی گزشتہ رات سے کمر کی شدید تکلیف میں بھی مبتلا ہیں جس کے باعث انہوں نے بائیو سیکیور ببل سے باہر جانے کی درخواست بھی کر رکھی ہے تاہم اب ان کی سالی کے انتقال کی خبر بھی سامنے آ گئی جس میں شرکت کیلئے وہ بائیو سیکیور ببل سے
نکل جائیں گے اور انجری کے باعث ابتدائی میچز میں ان کی شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 میں بھی شاہد آفریدی نے انجری کے باعث ملتان سلطانز کے میچز سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا اور یہ ان کا آخری ٹورنامنٹ میں ہے جس میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب دوسری جانب پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل
دی جا چکی ہے اور پاکستانی شائقین کرکٹ نے بھی اپنی تمام تر توجہ کل ہونے والی افتتاحی تقریب پر مرکوز کر دی ہے۔ تقریب کل شام 6:30 بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہو گی جس کے ساتھ ہی ملک کے میگا کرکٹ ایونٹ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا رنگا رنگ آغاز ہو جائے گا۔پی سی بی حکام نے افتتاحی تقریب کی ریہرسل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو جگمگا دیا ہے، ریہرسل کے دوران پیراگلائیڈرز نے گراؤنڈ میں منفرد انٹری کی۔وزیر اعظم عمران خان بھی پی سی بی چئیر مین رمیز راجہ کیساتھ پہلے ہی پی ایس ایل کے تازہ ترین اشتہار کے ساتھ جوش و خروش میں مزید اضافہ کر چکے ہیں، تاہم اب افتتاحی تقریب کیلئے انتظار کی گھڑیاں بھی ختم ہونے کو ہیں۔