لاک ڈاؤن سے متعلق اسدعمر کا اہم بیان
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے سربراہ اسدعمر نے اومیکرون ویرینٹ کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے فوری نفاذ کے امکان کو رد کر دیا۔
ایک بیان میں این سی او سی کے سربراہ اسدعمر نے کہا کہ اومیکرون کیسز میں بتدریج اضافہ جاری ہے موجودہ حالات میں لاک ڈاؤن کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اسدعمر نے کہا
کہ حکومت اومیکرون کیسز پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہےحکومت کی اولین ترجیح ویکسی نیشن میں تیزی لاناہے۔
اس سے قبل اسد عمر اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں اسدعمر نے کہا
اومیکرون دنیا میں تیزی سے پھیل رہاہے اومیکرون سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسینیشن بہت اہم ہے۔این سی او سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اومی کرون جنوبی افریقہ سے پھیلنا شروع ہوا، اب پاکستان میں بھی اومیکرون کے کیسز بڑھ رہےہیں، اس ویرینٹ کی رفتار بہت تیز ہے،
عوام رش والی جگہوں پر جانے سے گریزکریں، ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔اسدعمر کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے بعدامریکا،
برطانیہ میں بھی اومی کرون تیزی سے پھیلا، جنوبی افریقہ میں اسپتال جانیوالےمریضوں کا700فیصد لوگوں کا اضافہ ہوا جبکہ امریکا اور برطانیہ میں تقریب 300فیصد لوگ اسپتال گئے۔