پاکستانی تیاری کر لیں۔۔آئندہ 2 روز میں کیا ہونےوالا ہے۔۔ہنگامی اعلان کر دیا گیا
ایران سے بارش اور برفباری برسانے والا نیا طاقتور سسٹم ملک
میں داخل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق موسلادھار بارشوں اور
برفباری کا پچھلا سلسلہ ختم ہونے سے قبل ہی بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایران سے
بارش اور برفباری برسانے والا نیا طاقتور سسٹم مغربی بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگیا۔ دوسری جانب آج جمعه کے روز
خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اورپہاڑوں پربرفباری جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری جاری ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا ، اسلام آباد،بالائی/وسطی پنجاب ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں اکثر مقامات پر مزید بارش اورپہاڑوں پربرفباری جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور بگروٹ میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: خضدار46، ، سبی 29، لسبیلہ 19، قلات 16، کوئٹہ(سمنگلی 13، آبزرویٹری 06)، دالبندین ، تربت 04، اورماڑہ 03، جیوانی، کوہلو، پنجگور 02،
واسا ہیڈ آفس 11، جوہر ٹاؤن ، شاہی قلعہ 07، فرخ آباد ، چوک ناخدا 06، جیل روڈ ،سٹی 05، ،ائیرپورٹ، اقبال ٹاؤن ، مغلپورہ 03،، اپر مال، تاج پورہ ،گلشن راوی ،سمن آباد ، نشتر ٹاؤن 02 (،قصور 11، رحیم یار خان 09، خانپور 08، بھکر 06، سیالکوٹ(سٹی 06، ائیرپورٹ 01)، اسلام آباد (سیدپور، گولڑہ 05، زیروپوائنٹ 04، بوکڑہ 02، ایئر پوٹ 01)، راولپنڈی ( شمس آباد 03، چکلالہ 02)، چکوال، جوہر آباد، لیہ 03، ڈی جی خان ، کوٹ ادو 02، اٹک، منگلہ، نارووال 01،کشمیر: مظفر آباد (سٹی11، ایئرپورٹ 09)، کوٹلی 10، رولاکوٹ 09، گڑھی دوپٹہ07، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔