in

لاپتہ اداکارہ رائمہ اسلام کی بوری بند ڈیڈ باڈی برآمد، ملزم بھی گرفتار ، حیران کن انکشاف

لاپتہ اداکارہ رائمہ اسلام کی بوری بند ڈیڈ باڈی برآمد، ملزم بھی گرفتار ، حیران کن انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آخر کار بڑا معمہ حل ہو ہی گیا اور کئی روز سے لاپتہ نامور اداکارہ کی ڈیڈ باڈی مل گئی ہے جس کی وجہ سے ہر طرف ہلچل مچ گئی ہے تفصیلات کے مطابق لاپتہ معروف بنگلا دیشی اداکارہ رائمہ اسلام شمو کی بوری بند نعش برآمد ہوئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی اداکارہ کی بوری بند نعش ڈھاکا کے علاقے کیرانی گنج میں ایک پل کے قریب پائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح چند مقامی افراد نے انہیں علی پور پل کے قریب ڈیڈ باڈی ملنے کی اطلاع دی۔ اداکارہ کو بہت بری طرح ہلا ک کیا گیا تھا کیونکہ  اس کے جسم پر زخموں کے بہت زیادہ نشانات تھے۔

نعش ملنے کے بعد پولیس نے اداکارہ کے شوہر شخاوت علی نوبل اور اس کے ڈرائیور کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔ شخاوت نے اپنی بیوی کی گمشدگی کی رپورٹ کالا بگن پولیس سٹیشن میں درج کروائی تھی۔

کچھ گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد اداکارہ رائمہ کےشوہر نے اپنی بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ تاہم ابھی تک اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ دوسری جانب چین میں ایک خاتون نے شادی کا لباس واپس نہ لینے والے ایک بوتیک میں گھس کر 32 عروسی ملبوسات کو قینچی سے کا ٹ دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  خاتون سٹور میں داخل ہو کر قینچی سے عروسی ملبوسات کا ٹ رہی ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق خاتون نے 1250 ڈالر کا عروسی لباس آرڈر کیا اور 550 ڈالر کی ایڈوانس ادائیگی کردی  لیکن پھر اس نے آرڈر کینسل کردیا۔ خاتون کے آرڈر کینسل کرنے کے باوجود بوتیک نے اس کے پیشگی ادا کیے گئے پیسے واپس نہیں کیے جس پر وہ طیش میں آگئی اور سٹور میں جا گھسی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ تو حال ہے انکا!!! مریم نواز نے جس ٹرک کی تصویر شیئر کی وہ بھی ’ چوری‘ کا نکلا،یہ کہاں سے اور کس نے چوری کیا؟

فوٹوگرافر نے مکہ مکرمہ اور جدہ کو ایک ہی تصویر میں سمو دیا