in

313 بدری بریگیڈ

313 بدری بریگیڈ

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار اور پاک فوج کے سابق افسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) غلام جیلانی خان اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔82ائر بورن کا GOC 30اگست کی شب سب سے آخر میں کابل ائرپورٹ سے کیوں نکلا۔ جو سانحہ اوپر بیان کیا گیا، اس کے پیش نظر اس ڈویژن نے

1943ء میں پیراشوٹ ڈراپنگ کے لئے جو SOPs مقرر کیں ان میں ایک یہ بھی تھی کہ اس کا کمانڈر سب سے آخر میں اپنی پوزیشن چھوڑے گا……

امریکہ میں 82ائربورن کے بعد ایک اور ائربورن ڈویژن بھی کھڑا کیا گیا جسے 101ائر بورن کا نام دیا جاتا ہے۔معذرت خواہ ہوں کہ قارئین کو یہ معلومات بہم پہنچانے کے لئے اس پس منظر کی تھوڑی سی تفصیل بتانی پڑی۔اس آخری سپاہی (جنرل ڈوناہو) کے کابل ائرپورٹ سے نکلنے کے بعد اگلے

ہی لمحے تالبان کی ایک الیٹ بٹالین نے ائرپورٹ پر قبضہ کر لیا۔ اس بٹالین کا نام ”بدری 313“ بتایا گیا۔ آپ نے اپنے میڈیا پر اس تنظیم کو دیکھا ہوگا۔ یہ بٹالین / تنظیم غزوۂ بدر کے نام پر بدری کہلاتی ہے

اور اس غزوے میں چونکہ مسلمانوں کی تعداد 313تھی اس لئے اس الیٹ فورس کا نام بھی بدری 313رکھا گیا۔ یہ تالبان کی سپیشل فورس ہے جس کا کوئی ذکر پہلے کبھی سننے میں نہیں آیا۔

اس کی سب سے بڑی پہچان اس کی وردی،ہتھیار اور نقل و حرکت کا انداز ہے۔ یہ ہماری SSG بٹالین کی طرح کی ایک مایہ ء ناز تنظیم ہے جو سر سے پاؤں تک اسی طرح لیس، زرہ پوش اور ملبوس ہے جس طرح کوئی مغربی / یورپی/ روسی/ چینی/ پاکستانی بٹالین لیس ہوتی ہے اور Move کرتی ہے۔ ناظرین اس کو دیکھ کر دنگ رہ گئے اور سب سے زیادہ شور تو انڈین میڈیا نے مچایا۔ اس کے کئی چینلوں سے اس کی تصاویر اور اس کی ڈیپلائے منٹ دکھائی گئی۔ اور کہا گیا کہ اسے پاکستان کی ISI اور SSG نے ٹریننگ دی ہے!……

اللہ اللہ خیر سلا!!میں سوچتا ہوں کہ اگر تالبان نے اس ”بدری 313“ کو ابھی تک ”چشم عالم“ سے چھپایا ہوا تھا تو اور بھی کئی تیر ہوں گے جو ابھی تالبانی ترکش میں ہوں گے…… دیکھیں تالبان اس ترکش میں رکھی دوسری ”شمشیروں“ اور ”تیروں“ کو کب سامنے لاتے ہیں!

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید ناز 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں آچکا ہے، اب تماشا دیکھیں اور انتظار کریں کہ ۔۔۔۔