in

چین نے مصنوعی سورج تیار کرلیا؟چین دنیا پر بازی لے گیا ،دیکھیں ویڈیو

چین نے مصنوعی سورج تیار کرلیا؟چین دنیا پر بازی لے گیا ،دیکھیں ویڈیو

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کرتی دکھائی دی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ چین نے مصنوعی سورج کی تیاری کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک مجمعے کو موبائل فونز اٹھائے ساحل کنارے کھڑا

دیکھا جاسکتا ہے جس میں لوگ زمین سے نمودار ہونے والی روشنی اور سورج کی طرح اٹھتے ہوئے ایک گولے کی ریکارڈنگ کررہے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اس کی تپش کے حوالے سے بھی دعویٰ کیا گیا۔

اس ویڈیو کو اب تک 25 لاکھ سے زائد افراد کی جانب سے دیکھا جاچکا ہے۔

تاہم خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے فیکٹ چیک کی ایک رپورٹ میں اس دعوے کو غلط قرار دیا گیا ہے۔رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے

کہ زیر غور ویڈیو کسی مصنوعی سورج کی لانچنگ کے بجائے چین کے شہر وینچانگ میں اسپیس کرافٹ لانچ سائٹ پر راکٹ لانچنگ کی ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کلپ میں دیکھا جانے والا مقام وینچانگ اسپیس کرافٹ لانچ سائٹ کے قریب ساحلی شہر لانگلو کا لگتا ہے۔  

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’’ عمران خان میں اقتدار کی اتنی بھوک ہے کہ کوئی حد ہی نہیں‘‘ ہارون الرشید نے وزیر اعظم کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

سر شرم سے جھگ گئے!! 50 ہزار کا کمرہ، 500 کا انڈہ، ایک ہزار کا چائے کپ، مری کے سیاحوں نے اپنی دردناک آپ بیتی سنا دی