in

سانحہ مری : بوڑھا باپ ہر گاڑی کے پاس جا کر اپنے اکلوتے بیٹے اورسات بہنوں کے بھائی کو ڈھونڈتا رہا

سانحہ مری : بوڑھا باپ ہر گاڑی کے پاس جا کر اپنے اکلوتے بیٹے اورسات بہنوں کے بھائی کو ڈھونڈتا رہا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ سیاحتی مقام مری میں سیر کے لیے جانے والے افراد شدید  برفباری میں پھنس گئے تھے۔ وقت پر مدد نہ ملنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد شدید سردی میں ٹھٹھر کر جاں بحق ہوگئے۔ حکومت پنجاب نے سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

سانحہ مری میں 7 بہنوں کا اکلوتابھائی بھی جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سانحہ مری کو جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، وقت کے اس ملبے سے کئی المناک کہانیوں کی تفصیلات سامنے آرہی ہیں،

یہ واقعہ مردان کے ایک گھرانے پر بھی قیامت ڈھا گیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق مری جانے والا نوجوان اسد مردان کا رہائشی اور 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ا سد کی2 سال پہلے شادی ہوئی تھی

اور گھر کا واحد کفیل بھی تھا جو سریے کا کاروبار کرتا تھا۔ چھ ماہ قبل ہی اس کے گھر ایک نئی زندگی نے جنم لیا تھا، اس کا بیٹا تو ابھی اپنے باپ کے لمس سے صحیح طرح آشنا بھی نہ ہوا تھا کہ وہ سایہ ہی سر سے اٹھ گیا۔اس کے گھر والے اسد کی آمد کے منتظر تھے

کہ سانحہ مری نے ان کے اس انتظار کو زندگی بھر نہ ختم ہونے والے انتظار میں تبدیل کردیا ہے۔ جبکہ سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انکشاف نے کیا ہے

کہ مری میں برفباری میں پھنسے سیاحوں سے مقامی لوگوں نے اشیائے خوردونوش اور ہوٹل کے کرائے کی مد میں بھاری رقم کا مطالبہ کیا۔

رابی پیرزادہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک سیاح کی گفتگو شیئر کی ہے جس میں اس نے مری کے مقامی لوگوں کو منافق قرار دیتے ہوئے مقامی لوگوں کی جانب سے سیاحوں سے بھاری رقم لیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پچھلی حکومتوں میں برفباری سے قبل انتظامیہ مری میں ہر طرف نمک کیوں پھینکتی تھی اور اس بار کیا ہوا ؟

خلاء سے لی گئی خانہ کعبہ کی روشن تصویر دنیا بھر میں وائرل ہو گئی