نئے سال کے آغاز سے پہلے سرکاری افسر و ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
پنجاب کے سرکاری افسران و ملازمین کے لئے اچھی خبر آ گئی،سرکاری افسران و ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ نئے سال
کے آغاز سے پہلے ملے گی ۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو کہا ہے پنجاب کے سرکاری
افسران و ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ نئے سال کے آغاز سے پہلے جاری کی جائے
،تمام صوبائی محکموں کو چند دن میں پے رول اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو بھیجنے کی ہدایات بھی جاری
کی گئیں ہیں۔ یکم اور دو جنوری کو عام تعطیل ہونے کی وجہ سے تنخواہیں پہلے
جاری کی جائیں گی، مسیحی بھائیوں کو25 دسمبر سے پہلے تنخواہیں جاری کردیں جائیں گی۔تا کہ وہ اپنے اخراجات پورے کر سکیں.