in

“ن لیگ کی ڈیل ہوگئی” اعتزاز احسن کا تہلکہ خیز دعویٰ

“ن لیگ کی ڈیل ہوگئی” اعتزاز احسن کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی ڈیل ہوگئی ہے،

پارٹی میں یہ بحث چل رہی ہے کہ وزیر اعظم کون ہوگا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ نے پی ٹی آئی کی حکومت کو بہت سہولتیں دیں،

حکمران طبقات کو انہوں نے ضمانتیں دیں کہ ہم کچھ نہیں کریں گے۔ یہ اداروں کے خلاف بیانات دیتے رہے اور محمد زبیر کے ذریعے سفارتکاری بھی کرتے رہے، دن میں کہتے ہیں کہ بات نہیں ہو رہی اور رات میں ان کے لوگ چلے جاتے  تھے۔

انہوں نے کہا کہ اہم موقع پر پیچھے ہٹ جانا ن لیگ کا طریقہ رہا ہے، ن لیگ کی دو جرنیلوں کے ساتھ ڈیل ہوگئی ہے، اب پارٹی کے اندر یہ بحث چل رہی ہے

کہ وزیر اعظم کون ہوگا، اقدامات یکطرفہ نہیں ہوتے، دونوں طرف سے فیصلہ ہوتا ہے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں شائستہ زبان والا کوئی  رہ گیا تھا

تو وہ شاہد خاقان عباسی تھے لیکن ان پر بہت زیادہ دباؤ ہے، ان پر ن لیگ کا اندرونی دباؤ بھی ہے اور  باہر بیٹھے قائدین کا بھی دباؤ ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیراعظم عمران خان دنیا میں سب سے زیادہ سراہے جانے والے مردوں میں کونسے نمبرپر ہیں؟ سروے نتائج جاری

کیپٹن صفدر کا ڈریس دیکھ کر لگا جیسے ہوٹل سے بیرا پکڑ کر لائے ہیں، شہباز گل