in

سیالکوٹ واقعہ، سری لنکن مینجر کی اہلیہ کا بیان سامنے آگیا ، کیا کہہ دیا ؟ جانیں

سیالکوٹ واقعہ، سری لنکن مینجر کی اہلیہ کا بیان سامنے آگیا ، کیا کہہ دیا ؟ جانیں

سیالکوٹ واقعہ، سری لنکن مینجر کی اہلیہ کا بیان سامنے آگیا ، کیا کہہ دیا ؟ جانیں

سری لنکن شہری پریا نتھا دیاودھنہ کی اہلیہ نیروشی دسانیاکے نے حکومت پاکستان سے منصفانہ تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے صدر اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے شوہر ایک معصوم انسان تھے، میں نے خبروں میں

دیکھا انہیں بےدردی سے ق ت ل کر دیا گیا، یہ ق ت ل انتہائی غیرانسانی عمل تھا۔ برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی اردو کے مطابق پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری مینجر پریا نتھا دیاودھنہ کی اہلیہ نیروشی دسانیاکے نے حکومت پاکستان سے منصفانہ تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ میرے شوہر کا ق ت ل انتہائی غیرانسانی عمل تھا، میرے شوہر ایک معصوم انسان تھے،

لیکن انہیں بےدردی سے ق ت ل کر دیا گیا ہے۔ مطالبہ کرتی ہوں کہ منصفانہ تحقیقات کے بعد انصاف فراہم کیا جائے تاکہ میرے شوہر اور ہمارے دو بچوں کو انصاف مل سکے۔ اسی طرح سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے بھی ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ یقین ہے عمران خان ذمہ اروں کوکٹہرے میں لائیں گے۔

سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے لکھا کہ سری لنکن منیجر کے پاکستان میں ق ت ل پر صدمے میں ہوں، میری ہمدردی سری لنکن منیجر کے اہلخانہ کیساتھ ہے۔ وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے کہا کہ سری لنکا اور اس کیعوام کو وزیراعظم عمران پر یقین ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ عمران خان ذمے داروں کو کٹہرے میں لائیں گے۔ دوسری جانب سیالکوٹ واقعے پر وزیراعظم عمران خان اور سری لنکن صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،

وزیراعظم نے سری لنکن صدر کو سیالکوٹ واقعے میں ملوث100 سے زائد افراد کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے یقیین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تمہارے ساتھ سب چلا گیا اور پھر ماں باپ بھی چھوڑ گئے ۔۔ ریشم نے اپنے مرحوم بھائی کی یاد میں افسردہ پیغام دے کر مداحوں کو مایوس کر دیا

پیسے نہیں ہوتے تو رات کو گھر نہیں جاتا بچوں کو کیا مُنہ دِکھاؤں گا