in

ہجوم سے پریانتھا کمارا کی زندگی کی بھیک مانگنے والےاس شخص کے ساتھ پولیس نے کیا کیا؟

ہجوم سے پریانتھا کمارا کی زندگی کی بھیک مانگنے والےاس شخص کے ساتھ پولیس نے کیا کیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ گزشتہ روز  سپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن  ایکسپورٹ منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر وار کر دیا تھا۔

سیالکوٹ واقعہ کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں فیکٹری ورکرز کی جانب سے سری لنکن شہری پریانتھا کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ورکرز پریانتھا کو چھت پر لے جاتے ہیں مگر ہجوم وہاں بھی پہنچ جاتا ہے اور چند افراد کی پریانتھا کو بچانے کی کوشش رائیگاں چلی جاتی ہے۔پریانتھا کو بچانے کے کوشش کرنے والے فیکٹری ورکر کی شناخت عدنان ملک کے نام سے ہوئی ہے جو کہ فیکٹری میں پروڈکشن مینجر کے طور پر کام کرتے تھے

اور گزشتہ 15 سالہ سے فیکٹری میں کام کررہے ہیں۔ جس وقت سیالکوٹ کی فیکٹری میں سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کو ہلا ک کیا جا رہا تھا اس وقت پورے ہجوم میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے اس کی زندگی بچانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے اسے بھی گرفتار کر لیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جس وقت ہجوم پریانتھا کمارا پر دھاوا بول رہا تھا

تو اس وقت ایک شخص ہاتھ جوڑ کر اس کی زندگی کی بھیک مانگ رہا تھا۔ ویڈیو میں اس شخص کی نشاندہی ہونے کے بعد پولیس نے اسے بھی گرفتار کرلیا۔ ٹی وی چینل کا دعویٰ ہے کہ  واقعے میں ملوث جتنے بھی افراد گرفتار ہوئے ہیں

انہیں سیالکوٹ کے مختلف تھانوں میں رکھا گیا ہے۔ جب پریانتھا کمارا کی زندگی بچانے کی کوشش کرنے والے شخص کی لوکیشن پوچھی گئی تو پولیس حکام نے بتانے سے انکار کردیا۔ اس کے علاوہ پولیس حکام نے یہ بھی نہیں بتایا کہ اسے کیوں گرفتار کیا گیا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سانحہ سیالکوٹ! پاکستان کو بڑا دھچکا ، عالمی سطح پر ایسا اقدام کہ اب ملک کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا ہوگا ، اہم خبر

داتا دربار کے سامنے بیٹھنے والے ایک مجذوب کا سچا واقعہ