in

سینکڑوں افراد بحرین پولیس میں بھرتی کا جعلی اشتہار دیکھ کر راولپنڈی پہنچ گئے ، خبر جھوٹی ثابت ہونے پر شدید احتجاج

سینکڑوں افراد بحرین پولیس میں بھرتی کا جعلی اشتہار دیکھ کر راولپنڈی پہنچ گئے ، خبر جھوٹی ثابت ہونے پر شدید احتجاج

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی میں سیکڑوں افراد بحرین پولیس میں بھرتی کا جعلی اشتہار دیکھ کر پہنچ گئے اور خبر جھوٹی ثابت ہونے پر شدید احتجاج کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکڑوں افراد سوشل میڈیا

پر بحرین پولیس میں بھرتی کا جعلی اشتہار دیکھ کر راولپنڈ کے علاقے راول روڈ پہنچے تاہم خبر جھوٹی ثابت ہونے پر امیدوار مشتعل ہوگئے اور شدید احتجاج کیا۔مظاہرین نے احتجاج کے دوران نیم

سرکاری عمارت کا مکمل گھیراؤ کرلیا اور استقبالیہ میں توڑ پھوڑ کی جس کے باعث عمارت میں موجود عملہ محصور ہوگیا جب کہ راولپنڈی راول روڈ سے کئی رابطہ سڑکیں بھی بلاک کردی، مظاہرین

کے مشتعل ہونے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ شروع کردی تاہم حالات خراب ہونے پر پولیس کی مزید نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

راولپنڈی۔ بحرین پولیس میں بھرتی کیلئے آنے والے افراد کا راول روڈ پر احتجاج امیدواروں کا جم غفیر فوجی ٹاور کے قریب راول روڈ پر پہنچ گیا

بھرتی کی سوشل میڈیا پر نیوز جعلی تھی کا بینر لگا دیکھ کر امیدوار مشتعل امیدواروں نے فوجی ٹاور کے قریب راول روڈ کو بلاک کر دیا،

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جب ضرورت تھی تو بشریٰ بی بی نے مدد نہیں کی ۔۔ خاتون اول بُشریٰ بی بی کی ملازمہ سڑکوں پر چنا چاٹ کیوں بیچ رہی ہے

90 سالہ بوڑھے بابا کو چوروں نے لوٹا تو پولیس والے نے ان کو 1 لاکھ دے دیئے ۔۔ جانیئے یہ نوجوان پولیس والا کون ہے جس نے بوڑھے بابا کی مدد کی؟