موٹر وے پر خوفناک حادثہ! 50 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قبل ازیں موٹروے پر دھند کے باعث حادثات سامنے آتے رہے ہیں تاہم اب پنڈی بھٹیاں موٹروے کے قریب 50 سے زائد گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا ہے۔ جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب کسی گاڑی کے ٹوٹے ہوئے الائے رم کے جگہ جگہ پڑے ٹکڑے ٹکرانے سے 50 سے زائد گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ہوئے۔
بعض گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ کچھ گاڑیوں ایک دوسرے سے بھی ٹکرا گئیں تاہم خوش قسمی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔جائے حادثہ پر موٹروے پولیس کو بلا لیا گیا جو رات گئے تک امدادی کاموں میں مصروف رہی۔ مسافروں اور گاڑیوں کے ڈرائیور ٹریفک روک کے ٹکڑے اکٹھے کرکے سڑک کلئیر کرتے رہے۔
دوسری جانب آزاد کشمیر سے سابق لیگی وزیر نے حکومت ختم ہونے اور انتخابات میں شکست کے بعد وزارت سے استعفی دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری فاروق طارق سابقہ حکومت میں وزیر برائے فزیکل پلاننگ، آبپاشی اور ہاؤسنگ کے عہدے پر براجمان تھے،تاہم اس کو گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،
جس کے بعد انہوں نے وزارت سے استعفی دے دیا ہے۔فاروق طارق کی جانب سے استعفی اپنے لیٹر پیڈ پر لکھ کر اعلی قیادت کا بھجوایا گیا ہے۔فاروق طارق ایل اے 7 بھمبر سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار تھے۔ آزاد کشمیر سے سابق لیگی وزیر نے حکومت ختم ہونے اور انتخابات میں شکست کے بعد وزارت سے استعفی دیدیا ہے۔
جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء راجہ فاروق حیدر نے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن جیتنے کیلئے وفاقی حکومت نے لوگوں کو خریدا،
حکومت نے مظفرآباد کے مہاجر کیمپ میں پیسے تقسیم کیے، پیپلزپارٹی نے کم ووٹ لیے لیکن جیت میں دوسرے نمبر پر ہے، میں سیاسی کارکن ہوں مجھے پتا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہوتا کیا ہے۔