عمران نیازی صاحب غریب اوپر جارہا ہے لیکن اللہ تعالی کے پاس
لاہور(این این آئی ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کابے قابو جن گلی گلی، قریہ قریہ اعلان کررہا ہے کہ وزیراعظم چور ہے،
ڈالر کی پرواز قوم کی مہنگائی کے دردناک کرب کو مسلسل بڑھا رہی ہے، کوئی پرسان حال نہیں، ظالم حکمرانوں کی بے حسی غریبوں کے زخموں پر نمک ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ قطاروں میں
کھڑے عوام آج پرانے پاکستان کو حسرت سے یاد کررہے ہیں، پورے ملک کو تین سال سے نااہلی، نالائقی، کرپشن اور مہنگائی کی سموگ نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، پٹرول، آٹے، چینی اور اشیائے ضروریہ کے لئے قوم کو قطاروں میں دھکے کھاتے دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے،
راشن کارڈ، قطاریں، مہنگائی، یوٹرن، جھوٹ نئے پاکستان کی شناختی علامات ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کی دیدہ دلیرہ پر حیرت ہے ، اب کنٹینر والی باتیں کیوں بھول گئے ہیں، اب ان کی سیاسی اخلاقیات کہاں ہے، مہنگائی کابے قابو جن گلی گلی اور گھر گھر اعلان کررہا ہے کہ وزیراعظم چور ہے، ہر دن، ہربحران، قیمتوں میں ہر اضافہ پکارپکار کر دہائی دے رہا ہے
کہ یہ حکومت چلتی رہی تو ملک نہیں چلے گا، عوام تکلیف میں رہے گی۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کا بحران عمران نیازی کی بدانتظامی اور کرپشن کی وجہ سے ہے، گیس مہنگی اور موجود بھی نہیں، نئے سال پر گیس کی قیمت میں 400 فیصد اضافے کا نیا بم قوم پر