این سی او سی کا اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم وزرا کی عدم دستیابی کے سبب اجلاس صرف پندرہ منٹ ہی جاری رہا۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے یا بند کرنے سے متعلق این سی او سی کا اجلاس وزراء کی عدم دستیابی کے سبب بغیر کسی نتیجہ ختم ہو گیا۔ قبل ازیں سکول کھولنے سے متعلق این سی او سی کے اجلاس
کے لئے 18جولائی کی تاریخ دی گئی تھی اجلاس میں وزرائے تعلیم بذریعہ ویڈیولنک شرکت کرنا تھی سکول 15اگست سےکھلیں گےیایکم ستمبر سے تا ہم اس حوالے سے این سی او سی کا اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اب تمام صوبے کورونا کی صورتحال کا خود ہی جائزہ لیں گے اور امتحانات لینے یا چھٹیاں بڑھانے سے متعلق از خود فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ د نوں کورونا کی چوتھی لہر سے کورونا کیسسز میں اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے باعث پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے پندرہ روز یا ایک ماہ تک مزید بند رکھنے کی تجویز زیر غور تھی۔ صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان نے این سی او سی سے انتہائی حالات میں بھی سکول وکالجز کھلے رکھنے کا مطالبہ کیا تھا اور اب تعلیمی اداروں کو مزید بند کرنے کا فیصلہ آج منعقد ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ کورونا کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا تاکہ طلباء کا مزید تعلیمی نقصان نہ ہو مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ