in

پاکستانی ایف سولہ ”مار گرانے“ پر ابھی نندن کو ملک کے تیسرے بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا

پاکستانی ایف سولہ ”مار گرانے“ پر ابھی نندن کو ملک کے تیسرے بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے پیر کوانڈین فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن ورتھمان کو فروری2019میں پاکستانی فضائیہ کے ایف 16 طیارے کومبینہ طورپر مار گرانے پر ملک کے تیسرے سب سے بڑے فوجی اعزاز ویر چکرا سے نوازدیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ابھینندن ورتھمان کو دئیے گئے اعزاز کے بارے میں اعلامیے میں بتایا گیا کہ ابھی نند ن سرینگر میں انڈیا کے مگ 21 بائزن سکواڈ کے ساتھ منسلک تھے بھارتی دعوے کے مطابق جب پاکستانی طیارے انڈین حدود میں آتے ہوئے نظر آئے، تو انھوں نے اپنے جہاز کو ان سے لڑائی کے لیے اڑایا۔اعلامیے میں دعوی

کیا گیا کہ کس طرح انھوں نے پاکستانی جہاز کا تعاقب کیا اور ایک ایف 16 مار گرایا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اس لڑائی میں دشمن کے ایک اور طیارے نے جدید میزائل فائر کیے جس سے ان کا جہاز متاثر ہوا اور ان کو پیراشوٹ کی مدد سے دشمن کے زیر کنٹرول علاقے میں اترنا پڑا۔واضح رہے کہ پاکستان متعدد مرتبہ اس بھارتی دعوی کی تردید کر چکا ہے جبکہ امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکہ کے محکمہ دفاع کے اہلکاروں نے پاکستانی ایف 16 طیاروں کی گنتی کی ہے اور وہ تعداد میں پورے ہیں۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک بھر میں تمام پٹرول پمپس بند کرنے کااعلان

عمر بھی کی معذوری یا۔۔ میرے دوڑنے کے دن اب ختم ہوگے دعا کریں کہ۔۔ جانیے شعیب اختر کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگے؟پوری قوم سے دعا کی اپیل