عمران خان بڑے بھائی کی طرح ہیں۔۔۔ نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ
کرتارپور/نئی دہلی(این این آئی)سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھونے کہا ہے کہ عمران خان بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ بھارت کے سابق کرکٹراورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھوکے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرنے پربھارت کا انتہاپسند میڈیا آگ بگولہ ہوگیا۔کرتارپورآمد پرنوجوت سنگھ سدھونے کہاکہ وزیراعظم عمران خان میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں انہوں نے بہت پیاردیا ہے۔مودی سرکارکے انتہاپسند میڈیا نے سدھو کیخلاف زہراگلتے ہوئے انہیں غدارقراردیتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے نمائندے نہیں بلکہ عمران خان کی کابینہ کے رکن ہیں۔سدھوہمیشہ سے پاکستان کے طرفداررہے ہیں۔بی جے پی نے نوجوت سنگھ سدھوکیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔یاد رہے
کہ نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 2019میں کرتارپورراہداری کے افتتاح پرپاکستان کا دورہ کیا تھا۔بھارت واپسی پرانتہاپسندوں ہندوؤں نے نوجوت سنگھ سدھوکیخلاف مہم چلائی تھی اورانہیں پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ سدھونے انتہاپسندوں کا دباؤ مسترد کرتے ہوئیمستقبل میں بھی پاکستان جانے کا اعلان کیا تھا۔