in

بھارت ورلڈکپ کے بعدآی سی سی سے بھی آوٹ۔

بھارت ورلڈکپ کے بعدآی سی سی سے بھی آوٹ۔

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)بھارت ورلڈ کپ کے بعد ICC کی 12رکنی ٹیم سے بھی آؤٹ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد آئی

سی سی نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کو کپتان نامزد کیا ہے ،12 رکنی ٹیم میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ ورلڈ کپ آسٹریلیا کی فتح کے ساتھ گزشتہ روز ختم ہوا جس کے بعد آئی سی سی نے ایونٹ کے اختتام کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ تشکیل دی جس میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ٹیممیں 3 آسٹریلیا ، 2 انگلینڈ،2 پاکستانی ، 2 سری لنکا ، 2 جنوبی افریقا اور 1 نیوزی لینڈ کا کھلاڑی شامل ہے جبکہ کوئی بھی بھارتی پلیئر اس ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکا ہے۔آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بابر اعظم کپتان ، ڈیوڈ وارنر ، جوز بٹلر ، چریتھ اسالانکا ، مارکرم ، معین علی ، ونندو ہسارنگا ، ایڈم زمپا ، جوش ہیزل ووڈ ، ٹرینٹ بولٹ ، نورکیا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔پہلی بار آئی سی سی کے کسی ایونٹ کے بعد بننے والی ٹیم میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔پاکستان کے محمد رضوان اس اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے جوش بٹلر ، ڈیوڈ وارنر اور بابر اعظم کے بطور اوپنر اس اسکواڈمیں شامل ہونے کی وجہ سے اوپنر محمد رضوان فہرست میں جگہ نہیں بناسکے۔واضح رہے کہ ٹیم کا انتخاب آئی سی سی کے پانچ رکنی پینل نے کیا ہے اور بھارتی ٹیم سیمی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی نہیں کرسکی تھی، اْسے پاکستان اور نیوزی لینڈ نے شکست سے دوچار کیا تھا۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مہنگائی کے ستائے عوام نے پی ٹی آئی کےاہم ترین رہنما کی ،مکوں گھونسوں کی بارش،افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا؟جانیے تفصیل

اکتوبرکے آخرمیں راناشمیم امریکہ گئے ، واپسی پر لندن میں نوازشریف سے ملاقات کی اطلاعات ٗ تہلکہ خیز انکشافات