آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنلز کا مہنگا ترین اسپیل کرادیا
دبئی (این این آئی) آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنلز کا مہنگا ترین اسپیل کرادیا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میںنیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔مچل اسٹارک کے چار اوورز میں 60 رنز اسکور ہوئے جو کسی بھی بولر کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں سب سے مہنگا اسپیل ہے۔اسٹارک سے قبل فائنلز میں مہنگی ترین بولنگ 2012 میں سری لنکا کے لاستھ ملنگا نے کرائی تھی انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف چار اوورز میں
54 رنز دیے تھے۔اس کے علاوہ مچل اسٹارک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں آسٹریلیا کے سب سے مہنگے بولر بھی بن گئے۔ اسٹارک سے قبل بریٹ لی نے 2009 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 اوورز میں 56 رنز کھائے تھے۔