in

ویرات کوہلی نے پہلے پاکستانی صحافی کے مشورے کو تنقید کا نشانہ بنا یا ، پھر نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اسی مشورے پر عمل کیا، بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا

ویرات کوہلی نے پہلے پاکستانی صحافی کے مشورے کو تنقید کا نشانہ بنا یا ، پھر نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اسی مشورے پر عمل کیا، بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شرمناک شکست دی، پورے میچ میں بھارت ایک بار بھی نیوزی لینڈ پر پریشر نہ ڈال سکا ۔اس میچ کے بعد جہاں ایک طرف بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔

 

تو وہاں ہی بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ایک فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے ۔ تفصیل کے مطابق پاکستان سے بھارت کی شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی صحافی نے ویرات کوہلی سے سوال کیا تھا کہ روہت شرما کی جگہ ایشان کشن کو ٹیم میں کیوں شامل نہیں کیا گیا ۔پاکستانی صحافی کے اس سوال پر ویرات کوہلی نے نا گواری کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر آپ کو ئی تنازع کھڑا کرنا چاہتے ہیں تو پہلے بتا دیتے تاکہ میں اس کے لیے تیاری کر کے آتا ۔اس وقت بھارتی میڈ یا نے بھی پاکستانی صحافی کے اس سوال کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا تھا۔پھر نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی نے اوپنر روہت شرما کی جگہ ایشان کشن کو اوپنر بھیج دیا جو کہ اچھا کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے اور جلد ہی آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے پھر روہت شرما میدان میں آئے لیکن اپنی نیچرل پوزیشن سے ہٹائے جانے کی وجہ سے وہ بھی جلد ہی آوٹ ہو گئے ۔ میچ میں بھارت کی شکست کے بعد بھارتی صحافی وکران گپتا نے ویرات کوہلی کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ ویر ات کوہلی پاکستانی صحافی کے سوال پر بھڑک اٹھے تھے لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف ویرات کوہلی نے وہی کیا اور روہت شرما کو ان کی پوزیشن سے ہٹا کر ایک طرح کا ڈراپ کردیا جو کہ بھارتی ٹیم کے لیے ایک غلط فیصلہ ثابت ہوا ۔

 

 

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پنجاب کے ضلع سرگودھا

ایک دن حضورپاکﷺ گھر میں آئے میں نے دیکھا آج حضورﷺ بہت خوش ہیں