in

شعیب اختر نے بھارت اور افغانستان کے میچ کی بھی پیش گوئی کردی

شعیب اختر نے بھارت اور افغانستان کے میچ کی بھی پیش گوئی کردی

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کرکٹ کے موضوع پر ایک پروگرام میں انضمام الحق نے کہا ہے کہ بھارت پریشر کی وجہ سے نیوزی لینڈ سے ہارا، نمیبیا بھی نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت سے زیادہ اسکور کر لیتی۔سہیل تنویر نے کہا کہ بھارت کی بولنگ تو کبھی ان کی طاقت نہیں تھی ۔

 

مگر پچھلے دو میچوں میں بھارت کی بیٹنگ بھی بری طرح ناکام ہوئی۔جب کہ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھارت کی افغانستان کے ہاتھوں شکست کی بھی پیش گوئی کر دی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اگر بھارت ٹاس ہار گیا تو افغانستان سے بھی ہار جائے گا۔  دوسری جانب ومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے ریٹا ئرمنٹ کے سوال پر معنی خیز جواب دے دیا۔ دبئی میں ورچوئل پریس کانفرنس میں شعیب ملک سے جب پوچھا گیا کہ آپ نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ورلڈکپ ٹرافی ہاتھ میں تھما کر وہ کرکٹ سے کنارہ کشی کرنا چاہیں گے، اس پر سابق کتپان کا جواب تھا کہ کھیل کو خیرباد کہنے کا سوال قبل ازوقت ہے، ورلڈکپ چل رہا ہے، اس کے درمیان میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا، میچز پر فوکس کیا ہوا ہے، کسی اور طرف دھیان نہیں، مکمل یکسوئی کے ساتھ پرفارمنس کو بہتر سے بہتر بنانے پر توجہ ہے۔ شعیب ملک کے خیال میں ٹیم میں سینیئرز کے ہونے سے نوجوانوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتاہے، آصف علی کی مثال سب کے سامنے ہے۔ اس نے بہت امپرو کیا ہے، سب اس کی بھرپورحوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ شعیب ملک نے تسلیم کیا کہ بائیو ببل کے سخت ماحول میں پرفارمنس دینا آسان نہیں ہوتا۔

 

 

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سائبر حملے سے نیشنل بینک آف پاکستان کی خدمات متاثر

پاکستان کا انوکھا گاؤں۔ ۔۔۔۔