in

“پاکستان سے ہارنے کے بعد واپس اپنے ملک جائیں گے تو کوئی خطرہ ہے؟” صحافی کا افغان کپتان سے سوال، آگے سے کیا جواب ملا؟

“پاکستان سے ہارنے کے بعد واپس اپنے ملک جائیں گے تو کوئی خطرہ ہے؟” صحافی کا افغان کپتان سے سوال، آگے سے کیا جواب ملا؟

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ جمعہ کی شب کھیلے گئے پاک افغان ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو5 وکٹوں سے

 

شکست دی تھی جس میں پاکستانی بلے باز آصف علی کا کردار بڑا نمایاں تھا۔ میچ کے اختتام پر افغانستان کی ٹیم کے کپتان سے سوالات کئے گئے۔

 

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے افغانستان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔ پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ “پاکستان سے ہارنے کے بعد واپس اپنے ملک جائیں گے تو کوئی خطرہ ہے؟” اس سوال پر محمد نبی نے کہا کہ آپ کرکٹ کے حوالے سے سوال پوچھیں، حالات کو وہیں پر

 

چھوڑ دیں، ہم ورلڈ کپ کی پوری تیاری کرکے پورے اعتماد کے ساتھ آئے ہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ اسی صحافی نے ایک اور سوال پوچھا کہ اب پاکستان کے ساتھ افغانستان کے تعلقات بہتر ہیں تو کیا اس سے افغان کرکٹ کو کوئی فائدہ ہوگا۔ محمد نبی نے اس سوال پر بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ کرکٹ سے متعلق سوال نہیں ہے۔ سیاسی نوعیت کے سوالوں کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نمائندے نے مداخلت کرتے ہوئے محمد نبی کی پریس ٹاک ختم کردی۔ دوسری جانب سابق انگلش کرکٹر مائیکل

 

وان نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی سب سے خطرناک ٹیم قرار دے دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں مائیکل وان نے کہا کہ گزشتہ ویک اینڈ پر ہم نے ایک بڑی گیم دیکھی ، اب ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے کا وقت آگیا ہے جس کا  بے صبری سے انتظار ہے۔ خیال رہے کہ اتوار کے روز روایتی حریفوں  پاکستان اور انڈیا کا میچ ہوا تھا جس میں گرین شرٹس نے بھارتی سورماؤں کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 

 

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

، ڈالر کی قدر کم کیوں ہونے لگی ؟

”نمک پر اللہ پاک کا یہ نام پڑھ کر دم کریں ، جس کو بھی وہ نمک کھلائیں گے اگلا بند ہ آپ کی ہر بات مانے گا زندگی بھر“