in

آبدوز کی معلومات لیک ، بھارتی بحریہ کے حاضر سروس کمانڈر سمیت 5 ملزمان گرفتار

آبدوز کی معلومات لیک ، بھارتی بحریہ کے حاضر سروس کمانڈر سمیت 5 ملزمان گرفتار

 

نئی دہلی (آن لائن) بھارت کے سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے حاضر سروس کمانڈر سمیت کل 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری ہندوستانی آبدوز سے متعلق اہم معلومات افشا کرنے کے الزام میں ہوئی ہے۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چار گرفتار ملزمان میں سے دو بھارتی بحریہ کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں جب کہ دو پرائیوٹ افراد ہیں۔ تمام گرفتار ملزمان جوڈیشل تحویل میں ہیں۔بھارتی نیوی کی جانب سے اس ضمن میں حاضر سروس وائس ایڈمرل بھی تفتیش کرر ہے ہیں تاہم میڈیا رپورٹ کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں
ہے کہ اس حوالے سے کوئی غیر ملکی خفیہ ایجنسی بھی ملوث ہے یا نہیں؟ واضح رہے کہ بھارتی نیوی کے کمانڈر کا عہدہ فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے مساوی ہوتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کے حکام نے اس ضمن میں نہایت تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے مک کے 19 مختلف شہروں میں تابڑ توڑ چھاپے مارے جس کے دوران اہم ترین دستاویزات، ثبوت اور شواہد کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سی بی آئی کے ایک افسر کو چند ماہ قبل بھارتی بحریہ ہی سے تعلق رکھنے والے ایک ا?فیسر نے اپنی شناخت ظاہر کیے بنا تحریری طور پر اطلاع دی تھی۔سی بی آئی کے افسر کو تحریری طور پر بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی میں متعین آبدوزوں کی جدید سہولتوں کی بابت بعض افسران جن میں سابق آفسران بھی شامل ہیں، پرائیوٹ افراد کے درمیان بیٹھ کر پیسوں کے لالچ میں تفصیلات بہم پہنچا رہے ہیں جو ملک دشمن سرگرمیوں کے ضمرے میں آتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی بی آئی افسران کی جانب سے آئندہ دنوں کے دوران کی جانے والی تفتیش کے نتیجے میں مزید دیگر کئی ملازمین کی گرفتاری بھی عمل میں آسکتی ہے۔

 

 

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

”یا ارحم الرحمین کی فضیلت“

شادی کے بعد سارا دن گھر پر پڑا رہنے والا نوجوان ایک دن جذباتی ہوگیا