بریکنگ نیوز انڈیا پاکستان تنازع , ورلڈکپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی
مل گئی۔ ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ کی میزبانی کا فیصلہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے اجلاس میں کیا گیا، ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کا اجلاس بھارت کے شہر بنگلور میں ہوا۔
ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ ویزہ جاری نہ ہونے کے باعث بھارت نہ جا سکے، سید سلطان شاہ نے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کی۔
پاکستان میں بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 میں 18 نومبر سے 3 دسمبر تک منعقد ہو گا۔
سید سلطان شاہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے اگلی دو سالہ مدت کے لیے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ نے متفقہ طور پاکستان اسکواڈ کو ویزے جاری نہ کرنے کی مذمت کی اور سیاست کو کھیل سے الگ رکھنے پر زور دیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان بلائنڈ ٹیم بھی ویزے جاری نہ ہونے کے باعث بھارت نہ جا سکی، پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں حصہ نہ لے سکی۔ اس لیے اب اگلا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اب انڈیا کی بجائے پاکستان میں کرایا جائے گا.