بھارتی کرکٹر کی ل ا ش جنگل سے برآمد
ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارت کی ریاست اوڑیسا سے تعلق رکھنے والی
خاتون کرکٹر راج شری کی ل ا ش جنگل سے برآمد کرلی گئی۔بھارتی پولیس کے مطابق 26سالہ کرکٹر کی ل ا ش ریاست اوڑیسا کے شہر کٹک
کے جنگل میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کرکٹر 11جنوری سے لاپتہ تھی جبکہ اس کی اسکوٹی
بھی پولیس کو جنگل کے قریب سے مل گئی ۔ڈپٹی کمشنر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور اس کیس کی ہر زاویے سے تفتیش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خاتون کرکٹر کی م و ت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے سامنے
آجائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل لیول ٹورنامنٹ کے لیے اس علاقے میں ٹریننگ کیمپ لگایا گیا تھا جس کے لیے منتخب کی گئی 16 رکنی ٹیم میں راج شری جگہ حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔راج شری کے ساتھ ہوٹل میں رہنے والی خاتون نے بتایا کہ بدھ کی شام ٹیم کے ارکان کے ناموں کے اعلان کے بعد وہ رو رہی تھی اور اس کے بعد وہ ہوٹل سے لاپتہ ہوگئی
جہاں ہمیں ٹریننگ سیشن کے لیے رکھا گیا تھا۔مرنے والی خاتون کرکٹر کے اہلخانہ نے واقعے کو ق ت ل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ل ا ش پر زخموں کے نشانات تھے۔اہلخانہ کے مطابق راج شری فاسٹ بولر اور مڈل آرڈر بیٹر تھی۔