in

عوام کو پٹرول پر 42 روپے فی لٹر تک ریلیف ملنے کا امکان

عوام کو پٹرول پر 42 روپے فی لٹر تک ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عوام کو پٹرول پر 42 روپے فی لٹر تک ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ ہم نیوز نے ذرائع وزارت پیٹرولیم کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان روس سے سستا تیل خریدے گا، روس سے 30 ڈالر فی بیرل تک تیل سستا ملے گا، درآمد شدہ تیل کی قیمت 182روپے فی لیٹر تک ہو سکتی ہے۔

جس کے باعث عوام کو 42 روپے فی لیٹر تک ریلیف مل سکتا ہے۔ وزیر مملکت پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت روس کے ساتھ تیل اور گیس کی خریداری پربات چیت کررہی ہے، جس میں روس کے ساتھ تیل کی خریداری کی تفصیلات طے کی جارہی ہیں،

20 جنوری تک روس سے تیل خریداری کی تفصیلات منظر عام پر آجائیں گی، تیل کے معاہدے سے متعلق پی ٹی آئی صرف باتیں کر رہی تھی، روس سے ہماری بات چیت کے منٹس موجود ہیں اور پی ٹی آئی کی فائل میں کہیں منٹس نہیں،

ہمیں روس سے تیل خریدنے پر امریکی پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیوں کہ ابھی کئی یورپی ممالک نے روس سے تیل خریدا ہے لیکن کسی پر کوئی پابندیاں نہیں لگائی گئیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں روس کا دورہ کیا اور یہ دورہ ہماری توقعات سے زیادہ کامیاب رہا ہے

، روس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہمیں رعایتی نرخوں پر خام تیل دے گا جس پر بات چیت طے ہو گئی ہے، دوسرا یہ طے پایا ہے کہ روس کی طرف سے پاکستان کو ڈیزل بھی رعایتی نرخوں پر فراہم کیا جائے گا اور اتنے ہی ڈسکائونٹ پر تیل و گیس ملے گا جتنا ڈسکائونٹ دنیا میں کسی بھی مل رہا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بگ باس 14 کی امیدوار اور سیاستدان سونالی فوگاٹ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

اگر امیر بنناچاہتے توزیادہ پڑھنے کی ضرورت نہیں صرف یہ 3 کام کریں ملک ریاض کا نوجوانوں کوبہترین مشورہ