ایک ، دو نہیں 7 ورلڈ ریکارڈ بن گئے ، بابر اور رضوان چھا گئے۔۔
۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کپتان بابر اور رضوان کی شاندار اننگز کی بدولت 200 رنز کا ٹارگٹ
آخری اوور میں پورا کرکے انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں س بڑی کامیابی حاصل کی اور سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔
اسکے ساتھ ہی کئی ملکی اور غیر ملکی ریکارڈز بھی اپنے نام کر لیے ہیں.پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 200 رنز کا بڑا
ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے پورا کرنے والی دنیا کی واحد ٹیم بھی بن گئی ہے۔ہدف کو چیز کرتے ہوئے بابر اعظم نے 66 گیندوں پ 110 رنز بنائے
جس میں 5 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، جب کہ رضوان نے 51 گیندوں پر 88 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے4 چھکے اور 5 چوکے بھی لگائے۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو سنچریاں بنانیوالے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔ اس سے قبل انہوں نے جنوبی افریقا کیخلاف 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب س زیادہ انٹرنیشنل سنچریاں بنانے والے کپتان بھی بن گئے،بحیثیت کپتان ان کی سنچریوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے جبکہ انضمام الحق 9 سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
انگلینڈ ک خلاف بغیر کسی نقصان کے 203 رنز پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے بڑی پاٹنرشپ بھی ہے۔