in

فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹائن کے خلاف میچ میں ایک سعودی کھلاڑی کو کس مصیبت کا سامنا کرنا پڑ گیا ؟ مداح افسردہ ہو گئے

فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹائن کے خلاف میچ میں ایک سعودی کھلاڑی کو کس مصیبت کا سامنا کرنا پڑ گیا ؟ مداح افسردہ ہو گئے

دوحا(ویب ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹائن کے خلاف زخمی ہونے والے سعودی فٹبالر یاسر الشھرانی کو واپس وطن بھجوادیا گیا۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرین فالکنز کے ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ فٹبالر یاسر الشھرانی کو حمد میڈیکل سٹی سے ریاض کے نیشنل گارڈ اسپتال

منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی سرجری کی گئی۔یاسر الشھرانی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ میں خیریت سے ہوں اللہ تعالی آپ سب کو صحت و عافیت سے رکھے،

آپ لوگوں کی دعائیں میرے لیے بڑا سرمایہ ہیں سعودی عوام کو ارجنٹائن سے فتح مبارک ہو۔ارجنٹائین کے خلاف میچ کے دوران یاسر الشھرانی سعودی گول کیپر محمد العویس سے ٹکرا گئے تھے جس کے نتیجے میں ان کا جبڑا اور بائیں چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں

جس کا علاج تاحال جاری ہے۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے 2 گول سے اَپ سیٹ شکست دیدی تھی۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کسی کو بھی اپنی محبت میں بے چین کردینے والا وظیفہ انشاءاللہ ،پوری زندگی خوش رہو گے،یقیناََآزما کر دیکھ لو

مجھے ثانیہ مرزا پر کرش تھا لیکن۔۔۔۔ بالی وڈ اسٹار ورون دھون نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا