in

زندگی میں اتنا بڑا دھچکا کبھی نہیں لگا ،کپتان ارجنٹائن لیونل میسی

زندگی میں اتنا بڑا دھچکا کبھی نہیں لگا ،کپتان ارجنٹائن لیونل میسی

دوحہ ( این این آئی) سعودی عرب کے ہاتھوں شکست ارجنٹائن کو شکست کے بعد لیونل میسی کا پہلا بیان سامنے آگیا۔

لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ 2022ء کے گروپ میچ میں ارجنٹینا کو 2 کے مقابلے ایک گول سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی تھی

، میچ میں شکست کے بعد ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے کہا کہ شکست بہت بھاری دھچکا تھا لیکن ہمیں خود پر اعتماد برقرار رکھنا چاہیے۔

میسی نے کہا کہ گروپ میں ابھی پہلا میچ ہوا ہے میکسیکو اور پولینڈ کے خلاف جیت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔سعودی عرب کے خلاف میچ کے دوران میسی نے 9ویں منٹ میں گول اسکور کیا تھا اور ٹیم کو سبقت دلائی تھی

تاہم دوسرے ہاف میں عرب ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 48اور 53ویں منٹ گول اسکور کرکے سبقت ختم کردی تھی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔دوسری جانب ارجنٹینا کے پاس آخری موقع ہوگا کہ وہ ہفتہ کو میکسیکو جبکہ اگلے بدھ کو پولینڈ کے خلاف کامیابی سمیٹیں شکست کی صورت میں ارجنٹائن ورلڈکپ سے باہر ہوسکتا ہے۔

Written by admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جس کے بارے میں آپ سوچتے رہتے ہو کیا وہ بھی آپ کو سوچتا ہے-

ہر شئے کو موت آ کر رہے گی! پانچ ایسے جانور ہیں جن کو موت نہیں آنی، اللہ پاک کی قدرت تودیکھو