شاہین یا مچل سٹارک میں سے کس کا یارکر زیادہ خطرناک ہے ، کین ولیمسن نے بتا دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور آسڑیلیا کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک اپنی تیز اور سوئنگ بولنگ کی وجہ سے دنیائے کرکٹ میں مشہور ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن سے دنیا کے بہترین بولرز کے حوالے سے رائے لی گئی، ان سے سوال پوچھا گیا ۔
کہ آسڑیلیا کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی میں سے کس کا یارکر زیادہ خطرناک ہے ، جس پر بہت سوچنے کے بعد کین ولیمسن نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی۔
کرکٹ ویب سائٹ “کرک انفو”کی جانب سے کین ولیمسن کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی گئی جس میں میزبان نے ان سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلیا کے ورلڈ کلاس بولر مچل سٹارک میں سے کسی ایک کے یارکرز کو منتخب کرنے کا کہا،
یعنی میزبان نے کین سے پوچھا کہ دونوں میں سے کس کی یارکر گیند خطرناک اور زیادہ اچھی ہوتی ہے،جواب میں کیوی کپتان نے کچھ سیکنڈز سوچا اور پھر کہا کہ دونوں بولرز کی یارکرز کافی حد تک ایک جیسی ہیں، پھر کین ولیمسن اپنے جواب کے آخر میں شاہین شاہ آفریدی کا نام لیتے ہیں۔
دوسری جانب بہاولپور میں شادی کی تقریب کے دوران انتہائی حیران کن واقعہ پیش آیا ، باراتیوں اور دلہا کے ساتھ تلخ کلامی اور اختلافات ہونے پر لڑکی کے والدین نے تقریب میں ہی موجود ایک اور نوجوان سے بیٹی کا نکاح کر کے رخصت کر دیا اور بارات لایا دولہا منہ دیکھتا رہ گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دولہے نے الزام عائد کیا کہ لڑکی والوں نے غیر رجسٹرڈ نکاح کرانےکی خواہش کی لیکن ان کی غیر رجسٹرڈ نکاح کی شرط ہم نے نہیں مانی۔ان کا کہنا تھاکہ لڑکی والوں نے ہمیں شادی ہال سے نکال دیا۔